ممبئی: بالی ووڈ سمیت ہالی ووڈ میں کام کرنے والی معروف بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا کی والدہ مدھو چوپڑا نے پرینیتی چوپڑا کی تصویر سوشل میڈیا سے ڈیلیٹ کردی۔بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز پریانکا چوپڑا کی والدہ مدھو چوپڑا نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اداکارہ پرینیتی چوپڑا کی شادی کی تقریبات کی ایک دلکش تصویر پوسٹ کی تھی جس میں اداکارہ پیلے رنگ کے روایتی لباس میں ملبوس تھیں۔تصویر میں پرینیتی چوپڑا بےحد خوش نظر آرہی تھیں جبکہ یہ تصویر پرینیتی کی چوڑا کی تقریب کے دوران لی گئی تھی۔مدھو چوپڑا نے تصویر پوسٹ کرتے ہوئے کہا تھا کہ ‘خوش دلہن کے چوڑا کی تقریب’۔تصویر پوسٹ کرنے کے چند گھنٹوں کے بعد ہی مدھو چوپڑا نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے پرینیتی چوپڑا کی یہ تصویر ڈیلیٹ کردی تھی تاہم یہ وجہ سامنے نہیں آئی کہ اُنہوں نے یہ تصویر ڈیلیٹ کیوں کی۔واضح رہے کہ گزشتہ ماہ 24 ستمبر کو پرینیتی چوپڑا اور راگھو چڈھا نے بھارتی ریاست راجستھان کے شہر اودے پور میں شاہی انداز میں شادی کی، ان کی زندگی کے سب سے خاص دن پر اہلخانہ سمیت قریبی دوستوں نے شرکت کی۔
پریانکا چوپڑا کی والدہ نے پرینیتی کی تصویر ڈیلیٹ کردی

پریانکا چوپڑا کی والدہ نے پرینیتی کی تصویر ڈیلیٹ کردی
