بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 31.1°C
Saturday, 13 June 2026 | پاکستان: 28 ذوالحجۃ 1447

پنجاب بھر سے افغانیوں سمیت 13 ہزار 442 غیر قانونی مقیم باشندے ڈی پورٹ

Thursday, 15 May, 2025

غیر قانونی مقیم غیر ملکی باشندوں کے انخلا کی مہم جاری، لاہور سمیت پنجاب بھر سے افغانیوں سمیت 13 ہزار 442 غیر قانونی مقیم باشندے ڈی پورٹ کر دیئے گئے۔
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق انخلا مہم کے دوران 13 ہزار 520 غیر قانونی مقیم باشندوں کو ہولڈنگ سینٹرز پہنچایا گیا، 78 غیر قانونی مقیم افراد ہولڈنگ پوائنٹس پر موجود ہیں۔
پنجاب پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ لاہور میں 5، صوبہ بھر میں 46 ہولڈنگ سینٹرز قائم ہیں، سکیورٹی ہائی الرٹ ہے، تمام غیر قانونی مقیم افراد کا انخلا یقینی بنا رہے ہیں۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی قوانین کے تحت غیر قانونی مقیم باشندوں کے انخلا کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں، انخلا کے عمل کے دوران انسانی حقوق کو مکمل طور پر مدنظر رکھا جا رہا ہے۔

رائے کا اظہار کریں

ضروری خانے * سے نشان زد ہیں