Site icon Daily Pakistan

پنجاب میں بجلی کا بل زیادہ آنے پر نوجوان نے خودکشی کرلی

فیصل آباد؛ کوچ اور مزدہ ڈالے میں تصادم، 4 افراد جاں بحق

راولپنڈی؛ بگا شیخاں میں دو گروپوں میں تصادم، 4 افراد قتل

فیصل آباد: پنجاب کے ضلع فیصل آباد کے شہر ڈجکوٹ میں بجلی کے بھاری بل کی وجہ سے 28 سالہ نوجوان نے خودکشی کرلی۔پولیس حکام کے مطابق ڈجکوٹ کے محلہ صابری ٹاؤن میں 28 سالہ نوجوان حمزہ نے بجلی کا بل زیادہ آنے پر دلبرداشتہ ہوکر خودکشی کی۔مقتول نے گھر میں اپنی کنپٹی پر پستول رکھ کر خودکشی کی۔واقعے کے بعد پولیس کی نفری نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکھٹے کیے جبکہ لاش کو ضابطے کی کارروائی کیلیے اسپتال منتقل کیا اور پھر میت اہل خانہ کے حوالے کردی۔پولیس ترجمان کے مطابق اہل خانہ کے بیانات قلمبند کرنے کے بعد افسوسناک واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

Exit mobile version