Site icon Daily Pakistan

پنجاب میں تحریک عدم اعتماد پر مشاورت جاری

پنجاب میں تحریک عدم اعتماد پر مشاورت جاری

پنجاب میں تحریک عدم اعتماد پر مشاورت جاری

مسلم لیگ ن کی مرکزی قیادت نے پنجاب میں تحریک عدم اعتماد پر مشاورت کے لیے لندن میں سر جوڑ لیے۔
ذرائع کے مطابق ن لیگ کے تاحیات قائد نواز شریف کی زیر صدارت پارٹی کا اہم اجلاس پیر کو لندن میں ہو گا جس میں وزیراعظم شہباز شریف، اسحاق ڈار سمیت وفاقی وزرا شریک ہوں گے۔
اجلاس میں پنجاب میں تحریک عدم اعتماد پیش کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔ لندن بیٹھک میں نومبر کے اہم فیصلے پر بھی مشاورت کی جائے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ خصوصی اجلاس میں شرکت کے لیے وزیر اعظم شہباز شریف آج رات لندن پہنچیں گے۔

Exit mobile version