نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے پنجاب ایگریکلچر، فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی کے پراجیکٹ کے دورہ میں تعمیراتی سرگرمیوں کو اسی رفتار سے جاری رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ عوامی اہمیت کے منصوبے جلد فعال کریں۔ منصوبے کو آپریشنل کے لئے ہر ضروری اقدام اٹھایا جائے۔ فنڈز کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے تمام ممکنہ اقدامات کریں گے۔
نگران وزیر اعلیٰ نے سندھ پولیس کے انڈر ٹریننگ ڈی ایس پیز کے وفد سے ملاقات میں کہا کہ سائل سے اچھا سلوک اچھے پولیس افسر کی پہچان ہے۔ روایتی تعلقات کی بجائے لوگو ں سے مضبوط تعلق استوار کریں۔ اچھے کاموں میں نام پیدا کریں جوآپ کی پہچان بنے۔ پولیس اور دیگر افسران کو آو¿ٹ آف وے عوام کی مدد اور خدمت کرنی چاہیے۔ جو افسران عوام کی خدمت کرتے ہیں اور دل میں بستے ہیں انہیں سفارش کی ضرورت نہیں رہتی۔کیپٹن مبین شہید جیسے افسران پنجاب پولیس کی شان او رپہچان ہیں۔ ڈاکٹر عثمان انورکا حیدر آباد میں طیارے کو ہائی جیکرز سے چھڑانا قابل ذکر کارنامہ ہے۔
صوبے میں جرائم کے روک تھام کےلئے پنجاب حکومت نے متعدد اقدامات کئے ہیں۔پولیس کی نفری میں اضافہ، خالی اسامیوں پر نئی بھرتی اور پولیس و ٹریفک وارڈنز و ہائی وے پٹرولنگ پولیس کےلئے خصوصی الاو¿نس کا بھی وعدہ کیا ہے۔شہروں میںپولیس پٹرولنگ نہ ہونے کے باعث جرائم میں اضافہ ہوا لہذاپنجاب حکومت نے پولیس کے لئے آپریشنل گاڑیاں خریدنے کے لئے فنڈز بھی مختص کئے ہیں۔ سابقہ دور میں پولیس کی ویلفیئر کا کوئی کام نہیں ہوا۔یہ بات درست ہے کہ آج اگر پولیس کے پاس گاڑیاں خراب ہیں تو سارا قصورسابقہ حکومت کا ہے۔نئی آپریشنل گاڑیوں سے پٹرولنگ باقاعدہ ہوگی اور جرائم میں کمی آئے گی۔
نگران پنجاب حکومت نے 4 ماہ میں پولیس کی فلاح و بہبود کیلئے متعدد اقدامات کئے ہیں۔ پنجاب حکومت پولیس سے متعلقہ دیگر ایشوز بھی ترجیحی بنیادوںپر حل کرے گی۔ ایلیٹ پولیس فورس کیلئے الاو¿نس 10 ہزار روپے کے اضافے کی منظوری دی جائے گی۔ سپیشل برانچ کیلئے سروس سٹرکچر بنایا جائے گا۔ ایلیٹ پولیس ٹریننگ سکول میں انسٹرکٹرز اور ٹرینرز کی کمی کو دور کیا جائے گا اور اس ضمن میں الیکشن کمیشن سے اجازت لے کر مزید اقدامات کریں گے۔ایلیٹ پولیس فورس کیلئے نائٹ آپریشن کیلئے آلات اور دیگر ساز و سامان خریدیں گے۔ ایلیٹ پولیس فورس کی تربیت کیلئے بیسک کورس کو اپ گریڈ کرنے کی ضرورت ہے جبکہ نمایاں کارکردگی دکھانے والے جوانوں کو ایڈوانس کورس بھی کرائے جائیں گے۔ایلیٹ پولیس ٹریننگ سکول میں سوئمنگ پول کو جلد فنکشنل کر دیا جائے گا۔راولپنڈی، فیصل آباد اور گوجرانوالہ میں سیف سٹی پراجیکٹ شروع کر رہے ہیں۔ تینوں شہروں میں سیف سٹی پراجیکٹس تقریباً 100 ارب روپے میں بننے تھے لیکن ہم یہ پراجیکٹس 5 ارب روپے میں مکمل کرنے کی کوشش کریں گے۔
محسن نقوی کی زیر صدارت وزیر اعلی آفس میں منعقدہ اجلاس میں دربار حضرت بی بی پاکدامن کی تعمیر و توسیع اور تزئین وآرائش کے منصوبے پر پیش رفت کا جائزہ میں ہدایت کی کہ دربارحضرت بی بی پاکدامن کی عمارت کے نئے ڈیزائن میں مذہبی عقیدت و احترام کے رنگ کو نمایاں رکھا جائے اور دربارحضرت بی بی پاکدامن کی تعمیرو توسیع و تزئین و آرائش کے پراجیکٹ کو محرم الحرام سے قبل مکمل کیا جائے۔ دربارحضرت بی بی پاکدامن کے مرکزی گنبد کا سٹیل سٹریکچر مکمل ہو چکا ہے ۔ دربار حضرت بی بی پاکدامن میں ایک مرکزی گنبد اور تین چھوٹے گنبد عمارت کو مذہبی اور تاریخی تقدس عطاکریں گے۔لکڑی اور ماربل کا کام تیزی سے جاری ہے ۔ معروف آرکیٹیکٹ نیر علی دادا نے نگران وزیر اعلی محسن نقوی کودربارحضرت بی بی پاکدامن کے پراجیکٹ کا ماڈل پیش کیا۔
وزیر اعلیٰ نے تمام محکموں کو سرکاری ملازمین کی ترقی کے کیسز جلد نمٹانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ایک بھی حقدار سرکاری ملازم ترقی سے محروم نہیں رہنا چاہیے۔ میں خود سرکاری ملازمین کی پروموشن کیسز کی مانیٹرنگ کر رہا ہوں۔صاف پانی کی فراہمی، جدید سالڈ ویسٹ مینجمنٹ اورنکاسی آب کے سسٹم سے جہاں بیماریوں پر قابو پانا ممکن ہوگاوہیں پنجاب ترقی کیلئے ایک نئے دور کی جانب گامزن ہوگا۔ ان فنڈز کے استعما ل سے نچلی سطح پر ترقی کا سفرمزید تیز ہوگااورعوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل ہوں گے۔
نگران وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی نے راولپنڈی جمخانہ میں پوٹھوہار انکلوژر اورگیسٹ رومز کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ راولپنڈی جمخانہ کے ماڈل کو پنجاب کے دیگر شہروں میں بھی شروع کریں گے۔ پنجاب کا نئے مالی سال کا بجٹ 4 ماہ کے لئے ہو گا۔ بجٹ میں راولپنڈی رنگ روڈ پراجیکٹ کیلئے فنڈز مختص کرکے جلد کام شروع کریں گے۔ کچہری چوک فلائی اوور پر بھی کام کا آغاز کریں گے اور راولپنڈی سیف سٹی کیلئے موجودہ بجٹ میں رقم مختص کریں گے۔ پنجاب میں اپنی مدد آپ کے تحت جمخانہ کلب بننے چاہئیں کیونکہ یہ ماڈل کامیاب ہے۔