Site icon Daily Pakistan

پنجاب کے 94 سینئر ججز کے تقرر وتبادلے

پنجاب کے 94 سینئر ججز کے تقرر وتبادلے

پنجاب کے 94 سینئر ججز کے تقرر وتبادلے

لاہور ہائیکورٹ نے 94 سینئر سول ججوں کے تقرر و تبادلے کر دیئے۔چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ عامر بھٹی کی منظوری کے بعد ججز کے تقرر و تبادلے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق سینئر سول جج طاہر محمود کو لاہور سے راجن پور، سینئر سول جج حسنین عباس کاظمی کو لاہور سے گوجرانوالہ، اسی طرح سینئر سول جج مسعود احمد کو قصور سے پاکپتن تعینات کر دیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن میں تمام جوڈیشل افسران کو 27 فروری تک اپنے اپنے دفاتر کا چارج سنبھالنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Exit mobile version