Site icon Daily Pakistan

پٹرول کی قیمت میں 12 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان

پٹرولیم ڈیلرزایسوسی ایشن کا 22 جولائی سے پٹرول پمپس کی بندش کا اعلان

پٹرولیم ڈیلرزایسوسی ایشن کا 22 جولائی سے پٹرول پمپس کی بندش کا اعلان

اسلام آباد: حکومت نے پٹرول کی قیمت میں 12 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان کردیا۔ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ مٹی کا تیل اور لائٹ ڈیزل پر بھی 12 روپے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 30 روپے لیٹر کمی کی گئی ہے۔حکومت کی جانب سے پٹرول کی قیمت میں فی لیٹر کمی کے بعد نئی قیمت اب 270 روپے ہوگی۔ وفاقی وزیر کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل میں 30 روپے کی کمی کے بعد اب نئی قیمت 258 روپے فی لیٹر ہوگی۔انہوں نے بتایا کہ مٹی کا تیل اب 12 روپے کمی کے بعد 164.07 روپے اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 12 روپے کمی کے بعد 152.69 روپے فی لیٹر ہو جائے گی۔ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے بعد اسحاق ڈار نے ٹرانسپورٹرز سے کرایوں میں کمی کی اپیل کی ہے۔

Exit mobile version