Site icon Daily Pakistan

پیسے سے عزت کمائی جاسکتی تو زرداری اور نواز شریف کی عزت ہوتی، عمران خان

توہین عدالت پر شہباز شریف بھی نااہل ہوجائیں گے، عمران خان

توہین عدالت پر شہباز شریف بھی نااہل ہوجائیں گے، عمران خان

لاہور: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ نواز شریف کے پاس صرف پیسہ ہے عزت نہیں، یہ سڑکوں پر باہر نہیں نکل سکتے، لندن کے مہنگے ترین علاقے میں بیٹھ کر ہر روز گالیاں کھاتے ہیں۔زمان پارک کے باہر کارکنوں کے ساتھ افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ طاقتور پیسہ خرچ کرکے عزت کما سکتا تو زرداری اور نواز شریف زیادہ عزت والے ہوتے، کسی کو عزت دینا صرف اللہ تعالیٰ کے ہاتھ میں ہے۔قبل ازیں چیئرمین تحریک انصاف نے زمان پارک کے باہر تحریک انصاف کے کارکنوں کے ساتھ افطار کیا، اس موقع پر مرد کارکنان کے علاوہ خواتین کارکنان کی بھی بڑی تعداد موجود تھی۔

Exit mobile version