پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل نیئر بخاری نے پارٹی کے تمام اراکین پارلیمنٹ کو خط جاری کیا ہے۔مراسلہ میں لکھا گیا ہے کہ تمام سینیٹرز اور اراکین قومی اسمبلی پارلیمنٹ کے رواں اجلاس میں اپنی موجودگی یقینی بنائیں۔مراسلہ میں مزید کہا گیا ہے کہ اراکین کو پارٹی قیادت کی ہدایات کے مطابق ہر قانون سازی پر ووٹ دینا ہوگا۔اس سے قبل قومی اسمبلی میں مسلم لیگ ن کے پارلیمانی لیڈر خواجہ آصف نے اراکین قومی اسمبلی کو خط ارسال کیا جب کہ سینیٹ میں مسلم لیگ ن کے پارلیمانی لیڈر عرفان صدیقی نے مسلم لیگ ن کے سینیٹرز کو خط ارسال کیا۔مراسلہ میں مسلم لیگ ن کے تمام ارکان کو ہدایت کی گئی کہ وہ آج ایوان میں موجود ہوں اور آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ دیں۔مراسلہ میں کہا گیا کہ آئینی ترمیم میں مسلم لیگ (ن)کے تمام ارکان پر ووٹ ڈالنا لازمی ہے، کوئی رکن ووٹ دینے سے گریز کرے۔