Site icon Daily Pakistan

پی ٹی آئی آئینی ترامیم کی حمایت کا اعلان کرے ، شرجیل میمن

پی ٹی آئی آئینی ترامیم کی حمایت کا اعلان کرے ، شرجیل میمن

پی ٹی آئی آئینی ترامیم کی حمایت کا اعلان کرے ، شرجیل میمن

شرجیل انعام میمن نے پاکستان تحریک انصاف سے مطالبہ کیا کہ وہ آئینی ترامیم کی حمایت کرے۔جاری کردہ بیان میں انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے پاس اب بھی وقت ہے کہ وہ قوم کی فلاح و بہبود کے لیے آئینی ترامیم کی حمایت کا اعلان کرے۔شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ آئینی ترامیم کے لیے انتھک محنت کرنے پر چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔انہوں نے کہا ہے کہ 26ویں آئینی ترمیم کا مقصد قوم کو متحد کرنا اور وفاق کو مضبوط کرنا ہے، تمام سیاسی قوتیں اس کے پیچھے متحد ہوجائیں۔شرجیل انعام میمن کا مزید کہنا ہے کہ میثاق جمہوریت میں صوبائی نمائندگی کو یقینی بنانے اور وفاق کو مضبوط کرنے پر اتفاق کیا گیا۔پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور سندھ کے سینئر وزیر نے بھی کہا ہے کہ آئینی عدالت کا تصور سب سے پہلے قائداعظم نے عدلیہ اور مقننہ میں توازن قائم کرنے کے لیے دیا تھا۔واضح رہے کہ سینیٹ سے منظوری کے بعد قومی اسمبلی نے بھی گزشتہ رات 26ویں آئینی ترمیم کی منظوری دی تھی۔قومی اسمبلی کے سپیکر کے مطابق 225 ارکان نے ترمیم کے حق میں جب کہ 12 نے مخالفت میں ووٹ دیا، یوں ایوان نے 26ویں آئینی ترمیم دو تہائی اکثریت سے منظور کر لی۔اس موقع پر تحریک انصاف کے ارکان قومی اسمبلی سے واک آٹ کر گئے۔

Exit mobile version