Site icon Daily Pakistan

چیئرمین سینیٹ کی قومی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد، فائنل کیلئے دعاؤں کا اظہار

چیئرمین سینیٹ کی قومی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد، فائنل کیلئے دعاؤں کا اظہار

چیئرمین سینیٹ کی قومی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد، فائنل کیلئے دعاؤں کا اظہار

چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کی قومی کرکٹ ٹیم کو ٹی 20 ورلڈکپ میں نیوزی لینڈ کے خلاف سیمی فائنل میں فتح پر مبارکباد۔
قومی ٹیم نے اپنے شاندار کھیل سے 92 ویں کے ورلڈکپ کی یاد تازہ کردی ۔ پاکستان کرکٹ ٹیم نے نہایت عمدہ کھیل کامظاہرہ کیا۔
اُمید ہے پاکستانی ٹیم جیت کے اس تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے فائنل بھی اپنے نام کرے گی ۔ پاکستانی ٹیم انشاءاللہ پوری قوم کی دعاوں اور اپنی شاندارکارکردگی سے ٹی 20 ورلڈ کپ کو اپنے نام کرنے میں کامیاب ہو گی۔ پاکستانی ٹیم کی جیت کھلاڑیوں کی انتھک محنت کا نیتجہ ہے۔ پوری قوم کو اپنی ٹیم کے باصلاحیت کھلاڑیوں پر فخر ہے۔ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سینیٹر مرزا محمد آفریدی، قائد ایوان سینیٹ سینیٹر اسحاق ڈار، قائد حزب اختلاف سینیٹ سینیٹر ڈاکٹر شہزاد وسیم نے قومی کرکٹ ٹیم کو ٹی 20 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں شاندار کامیابی پر مبارکباد پیش کی ہے۔

Exit mobile version