Site icon Daily Pakistan

چیئر مین پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ہدایت پر ملاوٹ مافیا کیخلاف فوڈ سیفٹی ٹیمیں ان ایکشن

فوڈ اتھارٹی

چیئر مین پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ہدایت پر ملاوٹ مافیا کیخلاف فوڈ سیفٹی ٹیمیں ان ایکشن..مسافروں کو معیاری خوراک کیلئے چکری سروس ایریا کا معائنہ۔۔ جرمانے عائد کیئے گئے ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے مطابق موٹروے سکوارڈ نے معروف مارٹ سے بھاری مقدار میں ممنوعہ انرجی ڈرنکس برآمد کر لیں۔برآمد کی گئی ممنوعہ انرجی ڈرنکس کو موقع پر ہی تلف کردیا۔ قواعدوضوابط کی خلاف ورزیوں پر سٹور مالک کو بھاری جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ سٹیمولیٹر (stimulator) ڈرنکس کو انرجی ڈرنکس کی پیکنگ میں فروخت کرنے پر پنجاب بھر میں پابندی عائد ہے۔ مسافروں کو معیاری خوراک کی فراہمی کیلئے موٹر وے سکوارڈز فیلڈ میں متحرک ہیں۔

Exit mobile version