Site icon Daily Pakistan

چیف جسٹس اصولی موقف پر چٹان کی طرح کھڑے ہیں، شاہ محمود

خواجہ آصف، احسن اقبال مذاکرات میں رکاؤٹ پیدا کررہے ہیں، شاہ محمود

خواجہ آصف، احسن اقبال مذاکرات میں رکاؤٹ پیدا کررہے ہیں، شاہ محمود

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ ایک سنہری باب ہے، چیف جسٹس اصولی موقف پر چٹان کی طرح کھڑے ہوگئے ہیں۔پی ٹی آئی کے یوم تشکر پر کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ نظریۂ ضرورت دفن ہوگیا ہے۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پنجاب اور کے پی کے میں بھی الیکشن کے بعد ملک میں استحکام آئے گا۔انہوں نے کہا کہ ملک میں استحکام کے بعد معیشت پر توجہ مرکوز ہوسکے گی، کارکنان ہر حلقے میں ورک کریں تاکہ عمران خان کو تاریخی فتح ملے۔پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ سات سے آٹھ لاکھ پاکستانی ملک چھوڑ گئے ہیں۔شاہ محمدود کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس نے آئین کو پامال نہیں ہونے دیا۔انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں کل بھی اور آج بھی روپیہ گرا ہے۔

Exit mobile version