Site icon Daily Pakistan

چینی کمپنی کا پاکستان میں سرمایہ کاری کو وسعت دینے میں گہری دلچسپی کا اظہار

چینی کمپنی کا پاکستان میں سرمایہ کاری کو وسعت دینے میں گہری دلچسپی کا اظہار

چینی کمپنی کا پاکستان میں سرمایہ کاری کو وسعت دینے میں گہری دلچسپی کا اظہار

وزیر اعظم شہباز شریف کی قیادت پر غیر ملکی سرمایہ کاروں کا اعتماد قائم ہونا شروع ہوگیا، چینی کمپنی نے پاکستان میں سرمایہ کاری بڑھانے میں گہری دلچسپی کا اظہار کردیا۔وزیر اعظم شہباز شریف سے چینی کمپنی ایم سی سی ٹونگ سن ریسورسز کے وفد نے چیئرمین وانگ جے چینگ کی قیادت میں ملاقات کی۔اس موقع پر کمپنی نے پاکستان میں منرل پارک کی تعمیر کے حوالے سے بریفنگ دی اور مزید سرمایہ کاری کے منصوبے سے آگاہ کیا۔ وزیراعظم نے چینی کمپنی کا خیرمقدم کیا۔وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا تھا کہ حکومت ملک میں بیرونی سرمایہ کاری کے اضافے کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھا رہی ہے، چین پاکستان کا دیرینہ دوست اور ترقی میں اہم شراکت دار ہے، چین نے پاکستان کی ہر برے وقت میں مدد کی جس پر مجھ سمیت پوری قوم چینی قیادت اور چینی عوام کی مشکور ہے۔شہباز شریف نے چینی کمپنی کو پاکستان میں معدنیات کے شعبے میں کان کنی سے لے کر برآمدی اشیا کی تیاری کیلئے سرمایہ کاری کرنے کی دعوت دی اور کہا کہ پاکستان کی برآمدات میں اضافے کیلئے معدنیات نکالنے، راسسینگ اور برآمد کرنے کیلئے سرمایہ کاری کو مکمل سہولت دی جائے گی۔

Exit mobile version