Site icon Daily Pakistan

چین کا عروج دنیا کے لیے خطرہ نہیں، صدر زرداری

اسلام آباد – صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ چین کا عروج دنیا کے لیے خطرہ نہیں ہے۔

چین کے سرکاری میڈیا کو دیے گئے ایک انٹرویو میں صدر کا کہنا تھا کہ چین نے گزشتہ چار دہائیوں کے دوران بہت زیادہ ترقی کی ہے اور وہ چین کی تیز رفتار اور پائیدار ترقی سے بے حد متاثر ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ چین کا ہر فرد چین کی مجموعی معیشت میں اپنا حصہ ڈال رہا ہے۔ انہوں نے چین کی تعریف کی کہ وہ دوسرے ممالک کے اندرونی معاملات میں مداخلت کرنے کے بجائے صرف اپنے معاملات پر توجہ دیتا ہے۔ مزید برآں صدر زرداری نے چین کے ساتھ اقتصادی اور سفارتی تعلقات کو مزید گہرا کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

Exit mobile version