Site icon Daily Pakistan

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سے وفاقی وزیر سردار محمد یوسف، ایم ڈی روز ٹی وی رافع خان نیازی و دیگر صحافیوں کی ملاقات، انکی بھابھی کے انتقال پر اظہار تعزیت، درجات بلندی کیلئے دعا

اسلام آباد: ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر سے وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سردار محمد یوسف، ایوانِ بالا کی قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور کے چیئرمین اور جمعیت علمائے اسلام کے پارلیمانی لیڈر برائے ایوانِ بالا مولانا عطاء الرحمن، سابق ممبر صوبائی اسمبلی خیبر پختونخوا ظفر اللہ مروت، ایم ڈی روز ٹی وی رافع خان نیازی، معروف سماجی رہنما و سینئر صحافی چاندنی کاکڑ، سردار موسیٰ خان، سینئر صحافی عابد رضا، وکلا، صحافیوں اور ملک کی دیگر نامور شخصیات نے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران معزز شخصیات نے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کی بھابھی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے مرحومہ کے درجات کی بلندی اور مغفرت کے لیے دعا کی جبکہ سوگوار خاندان کے لیے صبرِ جمیل کی دعا بھی کی۔
تعزیت کرنے والوں نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں وہ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ اور ان کے اہلِ خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ اس موقع پر انہوں نے سیدال خان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے ان کی صحت، درازیٔ عمر اور قومی خدمات کے تسلسل کے لیے بھی دعا کی۔
سیدال خان نے اظہارِ تعزیت پر تمام معزز شخصیات کا شکریہ ادا کیا اور ان کے جذبات کو سراہا۔

Exit mobile version