Site icon Daily Pakistan

کابل میں پاکستانی ناظم الامور پر قاتلانہ حملہ،زخمی گارڈ پشاور منتقل

kobul

کابل میں پاکستانی ناظم الامور پر قاتلانہ حملہ،زخمی گارڈ پشاور منتقل

اسلام آباد/کابل:افغان دارالحکومت میں پاکستانی ناظم الامور پر مسلطح شخص نے قاتلانہ حملہ کیا جس میں سیکیورٹی گارڈ شدید زخمی ہوگیا جسے ہیلی کاپٹر کے ذریعے پشاور منتقل کردیا گیا ہے۔ہمارے نمائندے کے مطابق وزارت خارجہ کے ذرائع سے ملنے والی اطلاع کے مطابق کابل میں پاکستانی سفارتی حکام پر فائرنگ اس وقت کی گئی جب ناظم الامور چہل قدمی کررہے تھے۔فائرنگ کے نتیجے میں سکیورٹی گارڈ کے سینے میں تین گولیاں لگیں جسے طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔جمعہ کے روز پاکستانی سفارتخانے میں تعطیل کی وجہ سے رش نہیں تھا۔

Exit mobile version