Site icon Daily Pakistan

کراچی میں نویں اور دسویں کے امتحانات کا آغاز کل سے ہوگا

کراچی میں نویں اور دسویں کے امتحانات کا آغاز کل سے ہوگا

کراچی میں نویں اور دسویں کے امتحانات کا آغاز کل سے ہوگا

کراچی میں نویں اور دسویں جماعت کے امتحانات کا آغاز کل سے ہوگا۔ ناظم امتحانات کے مطابق 3 لاکھ 75 ہزار طلبہ سائنس و جنرل گروپ ریگولر اور پرائیویٹ کے امتحانات دیں گے۔
انھوں نے بتایا کہ سالانہ امتحانات کیلئے 499 امتحانی مراکز قائم کیے گئے ہیں۔
ناظم امتحانات ظہیر بھٹو کے مطابق تمام طلبا و طالبات کو کمپیوٹرائزڈ آن لائن ایڈمٹ کارڈ جاری کیے گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ امتحانی مراکز میں کسی بھی قسم کی ڈیوائس یا موبائل فون لے کر جانے پر پابندی عائد ہے۔

Exit mobile version