Site icon Daily Pakistan

کسی کو فیڈریشن کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دینگے: حنیف عباسی

کسی کو فیڈریشن کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دینگے: حنیف عباسی

کسی کو فیڈریشن کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دینگے: حنیف عباسی

وزیرِ ریلوے حنیف عباسی نے راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں نئے بلاک کا افتتاح کر دیا۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حنیف عباسی نے کہا کہ آر آئی سی میں 40 کروڑ روپے کی لاگت سے نیا او پی ڈی بلاک بن رہا ہے، اس پروجیکٹ کو وزیرِ اعظم شہباز شریف کی تائید حاصل ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ وزیرِ اعظم نے دن رات ملک کی خدمت کر کے قوم کا اعتماد بحال کیا ہے، بین الاقوامی اشاریے بہتری کی نوید سنا رہے ہیں۔
ن لیگی رہنما نے کہا کہ حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا فائدہ بلوچستان کو دینے کا فیصلہ کیا ہے۔حنیف عباسی نے کہا کہ راولپنڈی اور اسلام آباد میں سب سے زیادہ مریض کے پی سے آتے ہیں، کسی کو فیڈریشن کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دیں گے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ افغانستان کے ساتھ جو بھی مسائل ہیں ان کو وفاقی سطح پر دیکھا جا رہا ہے۔

Exit mobile version