کوئٹہ سے ٹرین سروس کب بحال ہو گی، ریلوے انتظامیہ نے ٹائم لائن دے دی۔ریلوے انتظامیہ نے کہا ہے کہ ضلع کچھی کے علاقے مشکاف میں متاثرہ ریلوے ٹریک کی مرمت جاری ہے، جعفر ایکسپریس کا متاثرہ انجن سبی پہنچا دیا گیا ہے۔انتظامیہ کے مطابق ریلوے ٹریک پر موجود ٹرین کی 4 بوگیوں کو مچھ منتقل کر دیا گیا، ٹریک سے اترنے والی 6 بوگیوں کو ہٹایا جا رہا ہے۔ریلوے انتظامیہ کے مطابق ٹریک کی مرمت کا کام جلد مکمل ہونے کا امکان ہے، سکیورٹی کلیئرنس ملنے کے بعد 2 سے 3 دن میں اندرون ملک کے لئے ٹرین سروس بحال ہو گی۔
کوئٹہ سے ٹرین سروس کب بحال ہو گی، ریلوے انتظامیہ نے ٹائم لائن دیدی

کوئٹہ سے ٹرین سروس کب بحال ہو گی، ریلوے انتظامیہ نے ٹائم لائن دیدی