Site icon Daily Pakistan

کوئٹہ میں پولیو ٹیم پر فائرنگ سے دو پولیس اہلکار جاں بحق

تربت؛ ندی میں نہاتے ہوئے 7 لڑکیاں ڈوب کر جاں بحق

تربت؛ ندی میں نہاتے ہوئے 7 لڑکیاں ڈوب کر جاں بحق

کوئٹہ: نواں کلی فائرنگ سے انسداد پولیو ٹیم کی حفاظت پر مامور دو پولیس اہلکار جاں بحق ہوگئے۔رپورٹ کے مطابق فائرنگ سے انسداد پولیو کی ٹیم محفوظ رہی تاہم واقعے کے بعد شہر میں پولیو ٹیموں کی نگرانی سخت کر دی گئی ہے جبکہ سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔نواں کلی جانے والے راستوں پر گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی چیکنگ کی جارہی ہے۔وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے پولیو ڈیوٹی پر مامور پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے پولیس اہلکاروں کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار ہے۔

Exit mobile version