Site icon Daily Pakistan

کوہاٹ میں زمین کے تنازع پر دو قبائل میں تصادم، فائرنگ سے 16 افراد جاں بحق

لاہور، محبت میں ناکامی پر 22 سالہ گھریلو ملازمہ کی خودکشی

لاہور، محبت میں ناکامی پر 22 سالہ گھریلو ملازمہ کی خودکشی

کوہاٹ: درہ آدم خیل میں دو قبائل کے مابین حد براری (علاقے کی تقسیم) کے تنازع پر تصادم کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 16 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق درہ آدم خیل میں اخوروال اور کندی سنی خیل قبائل نے حد براری کے تنازع پر ایک دوسرے پر فائر کھول دیا جس کے نتیجے میں دونوں اطراف کے 16 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے۔اطلاع ملنے پر پولیس اور فورسز کی بھاری نفری نے علاقے میں پہنچ کر فائرنگ رکوائی۔ دونوں قبائل کے درمیان فائرنگ بلندر کی پہاڑی پر ہوئی۔پولیس کے مطابق واقعے کا مقدمہ تھانہ درہ آدم خیل میں درج کرلیا گیا ہے۔

Exit mobile version