Site icon Daily Pakistan

کھجور کے مزید طبی فوائد سامنے آگئے

کھجور کے مزید طبی فوائد سامنے آگئے

کھجور کے مزید طبی فوائد سامنے آگئے

کراچی: کھجور کو سپرفوڈ کہا جائے تو غلط نہ ہوگا۔ ہزاروں برس سے یہ صحت بخش میوہ انسانیت کا دوست رہا ہے اور اب سائنسی تحقیق سے اس کے مزید ایسیفوائد سامنے آئے ہیں جن سے ہم ناواقف تھے۔اپنے اندر غذائی حراروں سے مالامال کھجور پورے دن توانائی فراہم کرتی ہے اور اب بھی دنیا کے کئی معاشروں میں روزانہ کے معمولات میں شامل ہیں۔ اس میں مفید شکریات، وٹامن اے، وٹامن بے اور سکس بھی وافر مقدار میں پایا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ کیلشیئم، تانبے، سلفر اور میگنیشیئم کی بڑی مقدار پائی جاتی ہے۔ تاہم کھجور کھانے کے چند اہم فوائد یہ ہے۔جو مائیں دورانِ حمل کھجور کھانے کو معمول بنالیں ان میں فطری طریقے سے زچگی کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ کھجور میں کئی اقسام کے کیمیکل پائے جاتے ہیں جو اس عمل میں بہت اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ یہ کیمیائی اجزا بچے کی پیدائش کے دوران آکسی ٹائسن کی ضرورت کم کرتی ہے۔

Exit mobile version