Site icon Daily Pakistan

کے پی اسمبلی میں وزیراعلیٰ کو اضافی اختیارات دینے کیلئے قانون سازی

کے پی اسمبلی میں وزیراعلیٰ کو اضافی اختیارات دینے کیلئے قانون سازی

کے پی اسمبلی میں وزیراعلیٰ کو اضافی اختیارات دینے کیلئے قانون سازی

خیبر پختونخوا اسمبلی میں وزیرِ اعلی کو اضافی اختیارات دینے کیلیے قانون سازی کی گئی ہے۔کے پی اسمبلی میں سزاوں سے متعلق ترمیمی بل وزیر قانون آفتاب عالم آفریدی نے پیش کیا، سزاوں سے متعلق قانون میں ترامیم خیبر پختونخوا اسمبلی نے منظور کرلی، جے یو آئی ف کے رکنِ اسمبلی عدنان وزیر کی ترامیم بل میں شامل نہ ہو سکیں۔
بل کے متن میں کہا گیا ہے کہ ترمیم کے ذریعے کابینہ کو حاصل اختیار وزیر اعلی کو مل گیا، وزیرِ اعلی ایکٹ کے تحت کونسل سازی میں با اختیار ہوں گے، سینٹینسنگ کونسل کے ممبران اور چیئرپرسن کا تقرر بھی وزیرِ اعلی کریں گے۔
متن کے مطابق وزیرِ اعلی سرکاری یا ریٹائرڈ سول ملازمین، پراسیکیوٹرز، ججوں، وکلا اور قانونی ماہرین کو کونسل کا رکن مقرر کر سکیں گے، سینٹینسنگ کونسل کے سزاوں کے ایکٹ 2021 کے میں ترامیم کی گئیں، یہ کونسل 5 سے لے کر 7 ممبران پر مشتمل ہو گی۔
بل کے متن میں بتایا گیا ہے کہ سینٹینسنگ کونسل کی ذمے داری عدالتوں اور وہاں سے سنائی جانے والی سزاوں پر نظر رکھنے کی ہو گی، مجرموں کو سنائی جانے والی سزاوں سے معاشرے پر پڑنے والے اثرات پر بھی نظر رکھی جائے گی، کونسل سزاوں کے بارے میں رائے عامہ میں آگہی اور اس حوالے سے تجاویز بھی دے گی۔
متن میں کہا گیا ہے کہ مجوزہ ترامیمی بل میں ملازمین کی حیثیت بھی واضح کر دی گئی ہے، کونسل کے ملازمین اب سول سرونٹس تصور ہوں گے، جن کی تقرری خیبر پختونخوا سول سرونٹس ایکٹ 1973 کے تحت ہو گی۔

Exit mobile version