Site icon Daily Pakistan

ہم سے استعفے مانگنے کی خبر غلط ہے ، سلمان اکرم راجہ

ہم سے استعفے مانگنے کی خبر غلط ہے ، سلمان اکرم راجہ

ہم سے استعفے مانگنے کی خبر غلط ہے ، سلمان اکرم راجہ

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے رہنما سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ ہم سے استعفے مانگنے کی خبر غلط ہے۔ گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بانء پی ٹی آئی نے تمام قائدین پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔سلمان اکرم راجہ کا کہنا ہے کہ مذاکراتی کمیٹی قائم کر کے مجھ سمیت دیگر رہنماں کو شامل کیا گیا، مذاکرات ممکن تھے، مذاکرات ہمیشہ ہونے چاہئیں۔صحافی نے سوال کیا کہ کیا اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ آپ مذاکرات کریں گے۔ پی ٹی آئی کے رہنما نے کہا کہ ہم ہر ایک کے ساتھ بات کرنے کے لیے تیار ہیں۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ کے پی میں گورنر راج قائم کرنا بالکل غلط اور بے وقوفی ہو گا، خیبر پختون خوا کو مزید انتشار میں نہ ڈالیں۔

Exit mobile version