نگران وزیراعلی محسن نقوی نے صوبہ بھر میں عوام کو سستی چینی یوٹیلیٹی سٹورز کے ذریعے مہیا کرنے کے فیصلے کی منظوری دےتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب یوٹیلٹی سٹور کے ذریعے عوام کو140روپے کلو چینی فراہم کرے گی ۔ پنجاب بھر میں 2100 یوٹیلٹی سٹوراور ساڑھے سات سو فرنچائزڈ یوٹیلٹی سٹور پر چینی دستیاب ہو گی۔چینی کی خریداری میں شفافیت کے لئے اصل کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ ساتھ لانا ہو گا۔ ہر خاندان ایک ماہ میں 5کلو چینی حاصل کر سکے گا۔ یوٹیلٹی سٹورز پر چینی کی فراہمی کا عمل چند روز میں شروع ہو جائے گا۔نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے شہریوں کو عالمی معیار کی تفریحی سہولتیں فراہم کرنے کیلئے لاہورچڑیا گھر اورسفاری پارک کی اپ گریڈیشن کی منظوری دی جس کے تحت لاہور چڑیاگھراورسفاری پارک میںنئے جانور اور پرندے لائے جائیں گے۔نگران حکومت کا یہ احسن فیصلہ ہے کہ سفاری پارک میں ہاتھی، گینڈا، زرافہ، زیبرا، شترمرغ اورہرن کی مختلف اقسام کا اضافہ کیا جائے گا۔لاہو رچڑیا گھر اورسفاری پارک میں ایکوریم میں 142اقسام کی سمندری حیات بھی رکھی جائیں گی اور جانوروں کےلئے عالمی معیار کے پنجرے بنائے جائیں گے۔ سفاری پارک میں افریقن زون،ڈیزٹ اورسالٹ رینج بنائے جائیں گے اورنائٹ سفاری شروع کی جائے گی۔ شہری سفاری پارک میں خصوصی بنائے گئے HUTSمیں قیام بھی کر سکیں گے ۔ لاہور چڑیا گھراورسفاری پارک کو انٹرنیشنل سٹینڈرڈ کے مطابق اپ گریڈ کیا جائے گا ۔ لاہورچڑیا گھر اورسفاری پارک میں دیگر سہولتوں میں بھی اضافہ کیا جائے گا۔ محسن نقوی نے لاہور رنگ روڈ سدرن لوپ تھری پراجیکٹ کے دورہ میں بحریہ ٹاو¿ن میں سے گزرنے والے پراجیکٹ کے روٹ کاتفصیلی معائنہ کیااور ارتھ ورک کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اضافی وسائل اور ضروری مشینری لگا کر ارتھ ورک کو مکمل کیا جائے۔منصوبے کی مقررہ مدت میں تکمیل کے حوالے سے متعلقہ حکام کو ہدایات دیں اور کہا کہ رنگ روڈ سدرن لوپ تھری کی تکمیل سے عوام کو آمد و رفت کی بہترین سہولتیں ملیں گی ۔ 12 سال کے طویل عرصے کے بعد اس منصوبے کا آغاز کیا گیا ہے ۔ ملتان روڈ اورٹھوکر نیاز بیگ پر ٹریفک کا لوڈ کم ہو گا ۔ لاہور کی ٹریفک بہترین طریقے سے ریگولیٹ ہو گی ۔ لاہور رنگ روڈ سدرن لوپ تھری ایک بڑا منصوبہ ہے،پوری کوشش ہے کہ بروقت مکمل ہو۔8کلومیٹر طویل لاہور رنگ روڈ سدرن لوپ تھری ملتان روڈ سے اڈہ پلاٹ تک تعمیر کیا جارہا ہے۔امید ہے کہ منصوبہ 31دسمبر تک مکمل ہو جائے گا۔لاہور رنگ روڈ مکمل ہونے سے پورے شہر کی ٹریفک کا مسئلہ حل ہو گا۔ملتان سے آنے والی ٹریفک شہر کے اندر آتی ہے،سدرن لوپ تکمیل سے ٹریفک کا رش کم ہو گا۔ ملتان کی طرف سے آنے والی ٹریفک شہر کے باہر سے ہی اپنی منزل پر پہنچے گی۔ بند روڈ منصوبے پر کام شروع ہو رہا ہے جس سے شہریوں کو آمدو رفت میں بہت آسانی ہو گی۔وزیر اعلیٰ پنجاب نے اورنج لائن میٹرو ٹرین اور میٹرو بس پر طلبا وطالبات کےلئے فری سفر کی سہولت فراہم کر دی ہے۔ عالمی منڈی میں تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کی وجہ سے طالب علموں پر بہت زیادہ بوجھ آرہاہے۔ تیل بہت مہنگا ہوا ہے لوگ پبلک ٹرانسپورٹ پر سفر کرنے کو ترجیح دے رہے ہیں ۔پبلک ٹرانسپورٹ کی تعداد بڑھانے کےلئے پرائیویٹ سیکٹر کے ساتھ مل کر کام کررہے ہیں۔ تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کی وجہ سے کار اور موٹرسائیکل سوار پریشان ہیں۔ تیل کی قیمتوں میں اضافے کے باوجود میٹروبس کے کرایے میں اضافہ نہیں کیا۔ بیشترمیٹروبسوں کے اے سی ٹھیک ہو چکے ہیں ۔ میٹرو بس سٹیشنز پرپانی بھی مہیا نہیں تھا، سٹیشنز کی بری حالت تھی، اب صورتحال بہت بہتر ہے ۔ محسن نقوی نے کالج آف نرسنگ جناح ہسپتال میں نرسنگ سٹوڈنٹس کی تعداد دوگنا کرنے کے پروگرام کا آغاز کیا۔ یہ ان کا تاریخ ساز اقدام ہے۔ مظفرگڑھ میں رجب طیب اردوان ہسپتال اور پاکستان کڈنی اینڈ لیو رٹرانسپلانٹ انسٹی ٹیوٹ میں بھی نرسنگ سکول شروع کرنے کا پروگرام بنایا ہے۔ پروگرام کے مطابق2900 مزیدنرسوں کیلئے 4سالہ کورس کی ایوننگ شفٹ شروع ہو گئی ہے۔نرسوں کیلئے بیرون ملک جانے پر این او سی 3روز میں جاری ہوگا۔نرسز باہر جائیں،عزت سے کمائیں اور ملک کانام روشن کریں۔
یوٹیلٹی سٹورزپرچینی کی ارزاں نرخوں پرفراہمی
