سینیٹ میں قائد حزب اختلاف اور تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ آئینی ترامیم کرکے آئین میں تبدیلی کی کوشش کی جارہی ہے۔پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ ایک اہم ترین دستاویز کا نام آئین ہے۔ الیکشن کمیشن کا فرض تھا کہ وہ 90 دن میں انتخابات کرائے۔ الیکشن کمیشن نے 90 دن میں انتخابات نہیں کرائے۔ آئین جیسی دستاویز کی خلاف ورزی نہیں کر سکتے۔انہوں نے کہا کہ آئین میں مجوزہ ترامیم غیر قانونی ہوں گی، آئین میں تبدیلی کی کوششیں کی جا رہی ہیں، سیاسی جماعتوں کے سر بھی کاٹے جا رہے ہیں، بلاول بھی ان کے ساتھ ہیں، یہ ملک کا مستقبل تاریک کرنے کی بزدلانہ کوشش ہے۔ ملک، ایک گروہ۔ آئین کو نظر انداز کر کے ایسی حرکتیں کر رہے ہیں، ایسی حرکتوں سے ملک میں امن قائم نہیں ہو سکتا۔
آئینی ترامیم سے آین کا حلیہ بدلنے کی کوشش کی جارہی ہے ، شبلی فراز

آئینی ترامیم سے آین کا حلیہ بدلنے کی کوشش کی جارہی ہے ، شبلی فراز