اسلام آباد:چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی سینیٹ اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں، وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے 26ویں آئینی ترامیم کا بل سینیٹ میں پیش کردیا۔وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ آئینی ترامیمی بل پراپوزیشن سمیت تمام جماعتوں سے مشاورت کی گئی ۔ایوان میں وقفہ سوالات اورمعمول کا ایجنڈا معطل کرنیکی تحریک منظور کرلی گئی، معمول کا ایجنڈا معطل کرنے کی تحریک اسحاق ڈار نے پیش کی۔اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ آئینی ترامیمی بل پراپوزیشن سمیت تمام جماعتوں سے مشاورت کی گئی ،19ویں آئینی ترمیم عجلت میں منظورکی گئی جس نےآئین کیتوازن کوبگاڑدیا۔گزشتہ14سال میں اعلی عدلیہ میں ججزکی تقرری ہمیشہ تنقید کا نشانہ بنی رہی، پاکستان بارکونسل سمیت وکلا کی تمام تنظیموں نیججزتقرری کیعمل پرنظرثانی کا مطالبہ کیا، آئین کےآرٹیکل175اے میں متعدد ترامیم کرنیکا فیصلہ کیا گیا ہے۔ کوشش کی ہیاعلی عدلیہ میں ججز کی تقرری کو شفاف بنایا جائے، جوڈیشل کمیشن آف پاکستان چیف جسٹس کی سربراہی میں8 ارکان پر مشتمل ہوگا، جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کیارکان میں4 سینئر ججزاور4پارلیمان کے ارکان شامل ہوں گے۔