Site icon Daily Pakistan

آئینی ترمیم کا مسودہ پارلیمنٹ کی خصوصی کمیٹی نے منظور کر لیا

آئینی ترمیم کا مسودہ پارلیمنٹ کی خصوصی کمیٹی نے منظور کر لیا

آئینی ترمیم کا مسودہ پارلیمنٹ کی خصوصی کمیٹی نے منظور کر لیا

اسلام آباد:وفاقی دارالحکومت اسلام میں پارلیمنٹ کی خصوصی کمیٹی کا اجلاس ہوا ، پارلیمنٹ کی خصوصی کمیٹی نے آئینی ترمیم کا مسودہ منظور کر لیا، خصوصی کمیٹی کے اجلاس میں حتمی مسودے کی منظوری دی گئی۔پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ نے کہا کہ مسودے کو متفقہ طور پر منظور کر لیا گیا، کابینہ کی منظوری ہوئی تو مسودہ پارلیمنٹ میں لایا جائے گا۔خورشید شاہ نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ کے 8 ججز کی ایک اور وضاحت کے بارے میں علم میں نہیں ہے۔ خصوصی پارلیمانی کمیٹی اجلاس میں اتفاق رائے سے 11 صفحات پر مشتمل مسودہ کو حتمی شکل دیدی گئی، آئینی ترمیم کو 26 ویں ترمیمی ایکٹ 2024 کا نام دیا گیا ہے۔آئینی مسودے میں 9A کا اضافہ کیا گیا ہے، آئین کے آرٹیکل 38 اور آئین کے آرٹیکل 48 اور آئین کے آرٹیکل 81 میں ترمیم کی گئی ہیں۔

Exit mobile version