آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے بیلاروس کے وزیراعظم رومن گولوچینکو نے ملاقات کی جس میں دوطرفہ سیکیورٹی اور دفاعی تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق اس ملاقات میں علاقائی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ آرمی چیف نے دونوں ممالک کے درمیان فوجی سطح پر شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کی خواہش کا اظہار کیا۔بیلاروس کے وزیراعظم نے علاقائی امن واستحکام کے فروغ میں پاکستان کی مسلح افواج کے اہم کردار کو سراہا۔یورپی ملک کے وزیراعظم نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی پیشہ وارانہ مہارت اور قربانیوں کو سراہا۔دریں اثنا آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے علاقائی اور بین الاقوامی امور میں بیلاروس کے تعاون کو سراہا۔
آرمی چیف سے بیلاروس کے وزیراعظم کی ملاقات ، دوطرفہ دفاعی تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال

آرمی چیف سے بیلاروس کے وزیراعظم کی ملاقات ، دوطرفہ دفاعی تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال
