Site icon Daily Pakistan

آرمی چیف کا بدین میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ

آرمی چیف کا بدین میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ

آرمی چیف کا بدین میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بدین میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اورسیلاب متاثرین کے ساتھ وقت گزارا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے ریلیف اینڈ میڈیکل کیمپس میں سیلاب متاثرین کے ساتھ وقت گزارا۔ انہوں نے ملکانی شریف میں ریسکیو اور ریلیف آپریشن میں مصروف فوجیوں سے ملاقات کی۔
آئی ایس پی آرکے مطابق آرمی چیف نے بدین اور اس سے ملحقہ علاقوں کا فضائی جائزہ لیا،آرمی چیف نے کراچی میں تاجر برادری سے بھی ملاقات کی ،آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہاکہ تاجر برادری نے ہمیشہ پاکستان کے لوگوں کی مختلف قدرتی آفات کے دوران مدد کی، تاجر برادری نے حالیہ سیلاب میں بھی متاثرین کی مدد کی۔اس موقع پر کاروباری برادری نے سیلاب متاثرین کی امداد کیلئے آرمی چیف کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

Exit mobile version