Site icon Daily Pakistan

آرمی چیف کی ایکسٹینشن سے متعلق شاہد خاقان عباسی کا اہم بیان سامنے آگیا

حکومت کی مدت مکمل ہونے پر ہی الیکشن ہوں گے شاہد خاقان عباسی

رہنما مسلم لیگ شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ نومبر کے آخری ہفتے میں موجودہ آرمی چیف ریٹائر ہورہے ہیں، وزیراعظم اگلے آرمی چیف کا فیصلہ جلد کریں تو بہتر ہوگا۔
شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ فیصلوں کے ٹائم فریم کاتعین نہیں ہوتا کسی وقت بھی ہوجاتے ہیں۔شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ آرمی میں تقرروتعیناتی کا ایک نظام ہے، آرمی چیف کی تقرری کے فیصلے کا اختیار وزیراعظم کاہے، وزیراعظم تعیناتی کامرحلہ طے کرلیں تو ملک کیلئے بہترہوگا۔
سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عمران خان لانگ مارچ کی تیاری کریں اس طرح حکومتیں نہیں جاتیں، انکی سیاست نئے چیف کی تعیناتی سے منسلک ہے تو سیاست ختم ہوگئی۔انہوں نے مزید کہا کہ دھرنوں کے ملک پرمنفی اثرات آئے، ہمیں تاریخ اورملک کے حالات سے سبق سیکھنا چاہیے، ماضی کےدھرنوں کےتلخ حقائق ہیں، ماضی میں جو دھرنے ہوئے انکے حقائق سامنے آجائیں گے۔
شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ عمران خان کوان کاموں سے اقتدار ملنا ممکن نہیں ہے، ریاست خود کا دفاع کرے گی،عمران خان پہلے بھی یہ تماشے کرچکے۔لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ عمران خان وزیراعظم رہے ہیں ان باتوں کوسوچ لیں، اسلام آباد کو قابو سے باہر کیاگیا تو اسکی قیمت ادا کرنا پڑے گی۔

Exit mobile version