Site icon Daily Pakistan

آزادی صحافت کے عالمی دن کے موقع پر سی پی این ای کی جنرل میٹنگ ایگزیکٹو کمیٹی ممبران کی شرکت

عالمی یوم آزادی صحافت کے موقع پر کراچی میں کونسل آف پاکستان نیوز پیپرز ایڈیٹرز (CPNE) کی جانب سے "ورلڈ پریس فریڈم راؤنڈ ٹیبل کانفرنس” کا انعقاد کیا گیا۔ اس تقریب میں مختلف میڈیا تنظیموں نے شرکت کی اور آزادی صحافت کی اہمیت پر زور دیا۔ شرکاء کا اس بات پر اتفاق تھا کہ آزادی صحافت تمام جمہوری اقدار اور آزادیوں کی بنیاد ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ آزادی صحافت پر کسی بھی قسم کی پابندی ناقابل قبول ہے۔

ڈیلی پاکستان گروپ آف نیوز پیپرز کے منیجنگ ڈائریکٹر جناب رافع خان نیازی نے بھی کانفرنس میں شرکت کی اور صحافتی دیانت داری اور آزادی صحافت کے فروغ کے عزم کا اظہار کیا۔

Exit mobile version