بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 34.5°C
Thursday, 25 June 2026 | پاکستان: 10 محرم 1448
آزاد کشمیر میں راستوں کی بندش سے متعلق بی بی سی اردو کی رپورٹ حقائق کے منافی قرار

آزاد کشمیر میں راستوں کی بندش سے متعلق بی بی سی اردو کی رپورٹ حقائق کے منافی قرار

Thursday, 25 June, 2026

اسلام آباد:وزارتِ اطلاعات و نشریات پاکستان اور حکومتِ آزاد جموں و کشمیر نے بی بی سی اردو کی راستوں کی بندش سے متعلق رپورٹ کو حقائق کے منافی قرار دے کر یکسر مسترد کر دیا۔وزارت اطلاعات و نشریات کے فیکٹ چیک کے مطابق کسی گمنام ذریعے کے بیان کو قابلِ اعتماد تصدیق کے بغیر، خبر کی بنیاد بنانے سے ایک مخصوص بیانیے کی تشکیل کا تاثر ابھرتا ہے۔آزاد جموں و کشمیر حکومت کے فیکٹ چیک کے مطابق بی بی سی اردو کا یہ دعویٰ کہ آزاد جموں و کشمیر میں پولیس نے خوراک، ادویات اور ایندھن لے جانے والے شہریوں کو راستے میں روک دیا، حقائق کے منافی ہے۔فیکٹ چیک آزاد جموں و کشمیر حکومت کے مطابق بی بی سی اردو کی رپورٹ کا عنوان اور مرکزی الزام مکمل طور پر ایک گمنام ذریعے کے بیان پر مبنی ہے۔ بی بی سی اردو کی رپورٹ میں اس دعوے کا کوئی ویڈیو ثبوت، آزاد گواہی یا سرکاری بیان شامل ہی نہیں۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *