Site icon Daily Pakistan

آصفہ بھٹو کا بطور رکن قومی اسمبلی تنخواہ لینے سے صاف انکار

آصفہ بھٹو کا بطور رکن قومی اسمبلی تنخواہ لینے سے صاف انکار

آصفہ بھٹو کا بطور رکن قومی اسمبلی تنخواہ لینے سے صاف انکار

آصفہ بھٹو ممبر قومی اسمبلی کی حیثیت سے تنخواہ وصول نہیں کریں گی۔ اس ضمن میں آصفہ بھٹو کی جانب سے قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کو تحریری طور پر آگاہ کر دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی)کی امیدوار آصفہ بھٹو زرداری نواب شاہ میں قومی اسمبلی کے حلقے این اے 207 کے لیے ہوئے ضمنی انتخاب میں بلا مقابلہ کامیاب ہوئی تھیں۔ آصف علی زرداری کے صدرِ مملکت منتخب ہونے کے بعد خالی ہونے والی نشست پر ضمنی انتخاب میں آصفہ بھٹو زرداری کو پیپلز پارٹی کی جانب سے نامزد کیا گیا تھا۔ اس حوالے سے الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ پی پی کی امیدوار آصفہ بھٹو زرداری سمیت 11 امیدواروں نے کاغذاتِ نامزدگی داخل کروائے تھے، 7 امیدواروں کے کاغذات مسترد ہوئے تھے جبکہ 3 نے کاغذات واپس لے لیے تھے۔ پی ٹی آئی کے آزاد امیدوار سردار شیر محمد رند نے کاغذاتِ نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف اپیل دائر نہیں کی تھی۔ سردار شیر محمد رند عام انتخابات میں آصف علی زرداری کے مقابلے میں دوسرے نمبر پر تھے

Exit mobile version