Site icon Daily Pakistan

آنجہانی ملکہ برطانیہ سے متعلق بیان پر بائیڈن تنقید کی زد میں

آنجہانی ملکہ برطانیہ سے متعلق بیان پر بائیڈن تنقید کی زد میں

آنجہانی ملکہ برطانیہ سے متعلق بیان پر بائیڈن تنقید کی زد میں

امریکی صدر جوبائیڈن کو ایک تقریب کے اختتام پر ’خدا ملکہ کو بچائے‘ کہنے پر تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔امریکی ریاست کنیکٹی کٹ میں نیشنل سیفر کمیونٹیز سمٹ میں اپنے بیان پر جوبائیڈن تنقید کی زد میں ہیں۔تقریب میں امریکی صدر کا کہنا تھا کہ طوفان علاقے کی جانب بڑھ رہا ہے اس لیے وہ تمام حاضرین سے مصافحہ کرنے سے قاصر ہوں گے۔اس کے بعد انہوں نے آنجہانی ملکہ برطانیہ سے متعلق کہا کہ ’خدا ملکہ کو بچائے‘ اور پھر اپنی تقریر ختم کرکے چلے گئے۔80 سالہ امریکی صدر کا یہ جملہ سوشل میڈیا پر ٹرینڈ کررہا ہے جہاں صارفین انہیں تنقید کا نشانہ بنارہے ہیں۔متعدد صارفین نے نشاندہی کی کہ جوبائیڈن ہمیشہ اپنی تقریریں ختم کرنے سے پہلے یہ جملہ استعمال کرتے آئے ہیں۔

Exit mobile version