Site icon Daily Pakistan

آٹے ، گھی اور دیگر اشیاءکی کوالٹی چیک ہوگی ، کوتاہی پر کارروائی ہوگی ، شہباز شریف

آٹے ، گھی اور دیگر اشیاءکی کوالٹی چیک ہوگی ، کوتاہی پر کارروائی ہوگی ، شہباز شریف

آٹے ، گھی اور دیگر اشیاءکی کوالٹی چیک ہوگی ، کوتاہی پر کارروائی ہوگی ، شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آٹا، گھی اور دیگر اشیاءکی کوالٹی چیک کی جائے گی اور کسی بھی قسم کی کوتاہی پر کارروائی کی جائے گی۔اسلام آباد میں یوٹیلیٹی سٹورز کا دورہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گھی کی قیمت میں 100 روپے جبکہ دال اور دیگر اشیاءکی قیمتوں میں 30 فیصد کمی کی گئی ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ یوٹیلیٹی اسٹورز کے 300 یونٹس کے ساتھ ساتھ 1200 موبائل یونٹس بھی قائم کیے گئے ہیں، جس سے بی آئی ایس پی کے تحت رجسٹرڈ افراد کو کم قیمت پر اشیاءدستیاب ہوں گی۔وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے 4 کروڑ لوگ مستفید ہوں گے۔ گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں بی آئی ایس پی کے تحت 2 ہزار روپے اضافی دیئے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت رمضان المبارک میں اداروں کے ساتھ مل کر عوام کو ریلیف دے گی۔

Exit mobile version