Site icon Daily Pakistan

آپریشنل وجوہات کے سبب 13 پروازیں منسوخ ، 2 کو کراچی اتار لیاگیا

آپریشنل وجوہات کے سبب 13 پروازیں منسوخ ، 2 کو کراچی اتار لیاگیا

آپریشنل وجوہات کے سبب 13 پروازیں منسوخ ، 2 کو کراچی اتار لیاگیا

آپریشنل وجوہات کی بنا پر 13 پروازیں منسوخ، 2 کا رخ کراچی کی طرف موڑ دیا گیا جب کہ 22 پروازیں متاثر ہوئیں۔فلائٹ شیڈول کے مطابق جدہ کراچی جانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 832، اسلام آباد کراچی کی پرواز پی کے 319 منسوخ کردی گئی۔اسلام آباد سے کراچی جانے والی نجی ایئرلائن کی پروازیں ای آر 502، پی ایف 125، 126 منسوخ کردی گئیں۔فیصل آباد سے کراچی جانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 341 منسوخ کر دی گئی جب کہ دبئی سے پشاور جانے والی پرواز پی کے 284 اور پشاور سے ابوظہبی جانے والی پرواز پی کے 217 بھی منسوخ کر دی گئی۔

Exit mobile version