Site icon Daily Pakistan

آڈیو لیکس کا معاملہ، عمران خان نے عدالت جانے کا فیصلہ کر لیا

فارن ایکسچینج ایکٹ کے تحت درج ایف آئی اے کیس میں عمران خان کی درخواست پر سماعت شروع ہو گئی ہے چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس

تحریک انصاف کے چئیرمین وسابق وزیر اعظم عمران خان نے آڈیو لیکس کے معاملے پر عدالت جانے کا اعلان کردیا۔
ننکانہ صاحب میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کہنا تھا کہ پتہ چلانا ہے کہ وزیراعظم آفس،گھر کی سیکورلائن کو کس نے ٹیپ اور کس نے لیک کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ انہیں گندا کرنے کے لئے ڈیپ فیک ویڈیوز تیار کی جارہی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ سارے چورجمع ہوکرکسی نہ کسی طرح مجھے اور میری پارٹی کوعوام کی نظروں میں گندا کرنا چاہتے ہیں، یہ گندی گندی ویڈیوتیارکررہے ہیں، یہ گھر میں بیٹھ کرنئی ٹیکنالوجی کے ذریعے ویڈیو اورآڈیوٹیپ تیارکررہے ہیں۔
ان کا کہنا تھاکہ ڈیپ فیک ویڈیوعوام کو دکھائیں گے، یہ خود کو بچانے کے لیےگند اچھال رہے ہیں پھربھی اپنے آپ کونہیں بچاسکیں گے۔
عمران خان کا کہنا تھاکہ وزیراعظم آفس اوراس کے گھرکی سکیور لائن کس نے ٹیپ کی اورلیک کیسے ہوئی؟ اگرآپ وزیراعظم کی کالز کی سرویلنس کرنا چاہتے ہیں توکریں لیکن ان کولیک کرنا جرم ہے، میں عدالت میں جارہا ہوں پتا چلاؤں گا کہ کون سی ایجنسیز یہ کررہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ دشمنوں جیسا سلوک کیا جارہا ہے جھوٹے کیس بنائے جارہے ہیں، مقدمے کیے جارہے ہیں، چیلنج کرتا ہوں جوبھی کریں مگراس سیلاب کونہیں روک سکتے، پاکستان میں انقلاب آرہا ہے اس کوکوئی نہیں روک سکتا۔

Exit mobile version