بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 25.3°C
Monday, 20 July 2026 | پاکستان: 7 صفر 1448

آی ایس پی آر کی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے خلاف مذموم مہم کی بھرپور مذمت

Sunday, 27 November, 2022

ایس پی آر نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے خلاف مذموم مہم کی بھرپور مذمت کی ہے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ بیان میں کہا گیا ہے کہ جنرل قمرجاوید باجوہ اور ان کی فیملی کے اثاثوں سے متعلق سوشل میڈیا پر گمراہ کن اعداد و شمار دیے گئے، یہ گمراہ کن اعداد و شمار مفروضوں کی بنیاد پر بڑھا چڑھا کر پیش کیے گئے آئی ایس پی آر کے مطابق ایک خاص گروپ نے بددیانتی سے سمدھی اور فیملی کے اثاثوں کو جنرل باجوہ سے منسوب کیا، غلط تاثر دیا جا رہا ہےکہ یہ اثاثے جنرل باجوہ کے 6 سال میں ان کے سمدھی کی فیملی نے بنائے۔شعبہ تعلقات عامہ کا کہنا ہے کہ چیف اور ان کی فیملی کے اثاثوں سے متعلق اعداد و شمار قطعی طور پر حقائق کے منافی، کھلا جھوٹ اور بدنیتی پر مبنی ہیں، جنرل قمر جاوید باجوہ، ان کی اہلیہ اور خاندان کا ہر اثاثہ ایف بی آر میں باقاعدہ ڈکلیئرڈ ہے

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *