اسلام آباد:نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا ایرانی ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں دونوں رہنماں نے غزہ میں فوری امدادی رسائی کا مطالبہ کیا۔ترجمان وزارت خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار اور ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے رابطے کے دوران اعلی سطح دورے سے متعلق تبادلہ خیال کیا۔
ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ ایران کا اعلی سطح کا وفد پاکستان کا دورہ کرے گا، دونوں رہنماں نے غزہ کے سنگین انسانی بحران پر تبادلہ خیال کیا۔دفتر خارجہ کے مطابق وزیرخارجہ نے فلسطینی عوام سے پاکستان کی غیرمتزلزل حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ نیویارک میں فلسطین پر بین الاقوامی کانفرنس سے مثبت نتائج کی امید ہے۔
دونوں وزرائے خارجہ نے دو ریاستی حل کے لیے عالمی کوششیں تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیا اور انہوں نے مستقبل قریب میں پاکستان کے ایک اعلی سطح کے دورے کے تبادلے کے حوالے سے بھی خیالات کا تبادلہ کیا۔
اسحاق ڈارکا ایرانی ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ، غزہ میں فوری امدادی رسائی کا مطالبہ

اسحاق ڈارکا ایرانی ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ، غزہ میں فوری امدادی رسائی کا مطالبہ