Site icon Daily Pakistan

اسحاق ڈار کا پاکستان کے پانی کے حق کے تحفظ کیلئے تمام اقدامات اٹھانے کا اعلان

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت اجلاس میں بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے کے اقدام پر غور کیا گیا۔سندھ طاس معاہدے سے متعلق اجلاس میں وفاقی وزرائے قانون، آبی وسائل، اٹارنی جنرل، سینئر حکام اور ماہرین شریک ہوئے، اسحاق ڈار نے پاکستان کے پانی کے حق کے تحفظ کیلئے تمام اقدامات اٹھانے کا اعلان کردیا۔
نائب وزیراعظم نے بھارتی اقدام کو بین الاقوامی قوانین اور معاہدے کی خلاف ورزی قرار دیا اور بھارت کی پانی کو بطور ہتھیار استعمال کرنے کی کوششوں کی مذمت کی۔اسحاق ڈار نے کہا کہ سندھ طاس معاہدے کی حرمت علاقائی استحکام کیلئے ناگزیر ہے، پاکستان کی 24 کروڑ آبادی کیلئے دریائے سندھ کا پانی زندگی کا ذریعہ ہے، پاکستان سندھ طاس معاہدے پر مکمل عملدرآمد کا مطالبہ جاری رکھے گا۔

Exit mobile version