Site icon Daily Pakistan

اسحاق ڈار کیخلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کا ریفرنس کھل گیا

اسحاق ڈار کیخلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کا ریفرنس کھل گیا

اسحاق ڈار کیخلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کا ریفرنس کھل گیا

اسلام آباد: نیب ترامیم کالعدم ہونے کے بعد سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کا ریفرنس کھل گیا۔احتساب عدالت نے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو 10 اکتوبر طلب کرلیا۔ اسحاق ڈار کی 10اکتوبر کو طلبی کے سمن جاری کر دیے گئے۔احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے احکامات جاری کیے۔نیب آرڈیننس کے بعد احتساب عدالت نے اسحاق ڈار کے خلاف کیس بند کر دیا تھا۔ اسحاق ڈار کے خلاف کیس کا ریکارڈ احتساب عدالت میں ہی موجود تھا۔

Exit mobile version