مسلم لیگ ن کے اہم رہنما اور سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے وطن واپسی کی تاریخ دیدی۔
گزشتہ روز اسحاق ڈار نے اپنے وارنٹ گرفتاری کے خلاف احتساب عدالت میں درخواست دائر کی تھی۔
مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف سے سینیٹر اسحاق ڈار کی مشاورت مکمل ہو گئی، ذرائع کاکہناہے کہ آئندہ دو روز میں لندن میں مسلم لیگ نون کی بڑی بیٹھ ہو گی،وزیراعظم شہباز شریف، نواز شریف سے ملاقات کیلئے کل لندن پہنچ رہے ہیں۔
سینیٹر اسحاق ڈار حکومت میں کردار ادا کرینگے،وزیراعظم شہباز شریف سے نواز شریف اسحاق ڈار کے حکومت میں کردار پر مشاورت کرینگے۔سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کاکہناہے کہ 7 اکتوبر سے پہلے پاکستان پہنچ جاونگا۔
دوسری جانب احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کی جانب سے فیصلہ سناتے ہوئے کہا گیا کہ اسحاق ڈار کو واپسی پر گرفتار نہ کیا جائے، وہ پاکستان واپس آجائیں پھر ان کے وارنٹ منسوخی کے معاملے کو دیکھیں گے۔
جبکہ ایک روز قبل سابق وزیر خزانہ سے سپریم کورٹ سے اشتہاری قرار دینے کے خلاف دائر درخواست واپس لیتے ہوئے کہا تھا کہ متعقلہ فورم سے رجوع کیا جائے گا۔
اس حوالے سے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے بھی سوشل میڈیا پر ایک بیان جاری کیا جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اسحاق ڈار کو رہا کرنے کی تیاری ہو رہی ہے، حیران ہوں کہ عدالتیں تماشہ دیکھ رہی ہیں۔