Site icon Daily Pakistan

اسرائیل کی سلامتی کیلئے میری وابستگی غیر متزلزل ہے ، کملا ہیرس

اسرائیل کی سلامتی کیلئے میری وابستگی غیر متزلزل ہے ، کملا ہیرس

اسرائیل کی سلامتی کیلئے میری وابستگی غیر متزلزل ہے ، کملا ہیرس

امریکا میں ایرانی حملے پر ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار کمالہ حارث کا ردعمل سامنے آگیا۔انہوں نے کہا ہے کہ ایران مشرق وسطی میں عدم استحکام پیدا کرنے والی طاقت ہے اور اسرائیل کی سلامتی کے لیے میرا عزم غیر متزلزل ہے۔کمالہ حارث نے کہا ہے کہ امریکا ایران اور اس کے حمایت یافتہ دہشت گردوں کے خلاف تمام ضروری اقدامات کرے گا۔انہوں نے کہا ہے کہ وہ امریکی افواج اور مفادات کے دفاع کے لیے جو بھی اقدام کریں گے وہ کریں گے۔واضح رہے کہ ایران اسرائیل پر سینکڑوں بیلسٹک میزائل داغ چکا ہے۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق تل ابیب اور مقبوضہ بیت المقدس میں درجنوں دھماکے ہوئے، اس دوران دارالحکومت سمیت اسرائیل بھر میں سائرن بجتے رہے اور تمام شہریوں کو محفوظ مقام پر منتقل ہونے کا حکم دیا گیا۔

Exit mobile version