Site icon Daily Pakistan

اسلامی جمہوریہ ایران نے یورپی یونین کے متعدد اہلکاروں اور اداروں پر پابندی عائد کردی ہے

اسلامی جمہوریہ ایران نے یورپی یونین کے متعدد اہلکاروں اور اداروں پر پابندی عائد کردی ہے

ایران کی وزارت خارجہ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے دہشت گردی کی حمایت میں دانستہ اقدامات کی بنا پر یورپی یونین کے متعدد اہلکاروں اور اداروں پر پابندی عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ نے ایک جوابی اقدام کے تحت یورپی یونین کے متعدد اہلکاروں اور اداروں پر پابندی عائد کردی ہے۔ وزارت خارجہ کے بیان کے مطابق ان پابندیوں کا اطلاق متعلقہ اداروں کی منظوری کے مطابق اور متعلقہ قواعد و ضوابط اور پابندیوں کے طریقہ کار کے دائرہ کار میں رہتے ہوئے کیا جا رہا ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ یورپی یونین کے مذکورہ ادارے اور افراد پر دہشت گردی اور دہشتگرد گروہوں کی حمایت میں دانستہ اقدامات، دہشت گردی، تشدد اور نفرت پھیلانے والے اقدامات پر اکسانے اور انہیں فروغ دینے کی بنا پر پابندی عائد کی جا رہی ہے، ان افراد اور اداروں کے اقدامات ایران کے عوام کے خلاف بدامنی، تشدد، دہشت گردانہ کارروائیوں اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی کا باعث بنے ہیں جن اداروں پر پابندی لگائی گئی ہے، ان کے نام یہ ہیں:- نام نہاد "فرینڈز آف فری ایران” گروپ اور یورپی پارلیمنٹ میں اس کے اراکین؛- آئی ایس جے (The International Committee in Search of Justice) اور اس کے اراکین؛

Exit mobile version