وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 32 افراد میں ڈینگی کی تشخیص ہوئی ،اسلام آباد میں ڈینگی سے جانبحق افراد کی تعداد 9 ہے ۔ ڈی ایچ او کے مطابق ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد 4 ہزار 790 ہوگئی ،دیہی علاقوں میں 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 17 کیسز سامنے آئے ،دیہی علاقوں میں ڈینگی کے کل کیسز کی تعداد 2 ہزار 783 ہوگئی۔ڈی ایچ او کے مطابق شہری علاقوں میں 24 گھنٹوں ڈینگی کے 15کیسز سامنے آئے ۔ ڈی ایچ او کے مطابق شہری علاقوں میں ڈینگی کیسز کی کل تعداد 2ہزار سات ہوگئی۔ ذرائع کے مطابق پمز ہسپتال میں ڈینگی کے 13کیسز رپورٹ ہوئے ،شہر کی نجی لیبارٹریوں میں آنے والے 13 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ۔نیزراولپنڈی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 42 افراد میں ڈینگی وائرس کی تشخیص ہوئی ہے ۔محکمہ صحت کے مطابق رواں برس ڈینگی کے مریض کی تعداد 4395 تک پہنچ گئی، الائیڈ ہسپتالوں میں داخل راولپنڈی کے ڈینگی مریضوں کی تعداد 70 ہے،رواں برس ڈینگی کے باعث 3 افراد جاںبحق ہوچکے ہیں۔
اسلام آباد میں ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد 4 ہزار 790 ہوگئی
