Site icon Daily Pakistan

اسلام آباد کے پی میں زلزلہ

اسلام آباد کے پی میں زلزلہ

اسلام آباد کے پی میں زلزلہ

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور خیبر پختون خوا کے مختلف حصوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی گہرائی 220 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی۔اٹک، سوات، ایبٹ آباد، پشاور، شانگلہ اور بونیر میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔مالاکنڈ، سوات، مہمند اور شبقدر میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوئے ہیں۔جن علاقوں میں زلزلے کی جھٹکے محسوس کیے گئے وہاں کے علاقہ مکینوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ابتدائی طور پر کسی جانی اور مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔

Exit mobile version