Site icon Daily Pakistan

اسلام آباد ہائیکورٹ کی جیل مینوئل کے مطابق عمران خان کو سہولیات فراہمی کی ہدایت

اسلام آباد ہائیکورٹ کی جیل مینوئل کے مطابق عمران خان کو سہولیات فراہمی کی ہدایت

اسلام آباد ہائیکورٹ کی جیل مینوئل کے مطابق عمران خان کو سہولیات فراہمی کی ہدایت

اسلام آباد ہائیکورٹ نے جیل مینوئل کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کو سہولیات فراہمی کی ہدایت کردی۔ چیف جسٹس عامر فاروق نے اٹک جیل سے اڈیالہ جیل منتقلی درخواست پر تحریری آرڈر جاری کرتے ہوئے کہا کہ جیل مینوئل اور جن سہولیات کے چیئرمین پی ٹی آئی حقدار ہیں وہ دی جائیں۔تحریری آرڈر کے مطابق اٹک سے اڈیالہ جیل منتقلی درخواست پر وفاق اور صوبائی حکومت 11 اگست کو جواب دے جبکہ درخواست گزار کے وکیل نے بتایا سیشن کورٹ نے اڈیالہ جیل میں رکھنے کا کہا۔بعدازاں اسلام آباد ہائیکورٹ نے اٹک جیل سے اڈیالہ جیل منتقلی درخواست پر 11 اگست تک سماعت ملتوی کردی۔

Exit mobile version