Site icon Daily Pakistan

اسلام آ بادپولیس کا غیرر جسٹر ڈ گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری

اسلام آ بادپولیس کی جا نب سے غیرر جسٹر ڈ گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری

اسلام آ بادکیپیٹل پولیس کی جا نب سے غیرر جسٹر والی گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری،رواں سال میں 13,487غیر رجسٹرڈ گاڑیوں اور موٹر سائیکلزکوبھاری جرمانے کے چالان ٹکٹ جا ر ی کئے گئے ہیں، اس قانونی کارروائی کے لئے شہر بھر میں تشکیل کردہ اسپیشل انفورسمنٹ اسکواڈ کی سربراہی ازخودایس ایس پی ٹر یفک کر رہے ہیں، شہر ی اپنی گا ڑ یو ں اور موٹر سائیکلوں کو جلد سے جلد رجسٹر ڈ کروائیں اور صرف ای ٹی او ہی کی جاری کردہ نمبر پلیٹس کا استعمال کریں،اس سلسلے میں کسی سے رعا ئت نہیں بر تی جا ئے گی، تفصیلا ت کے مطا بق ڈی آئی جی (آپریشنز)اسلام آبادکی خصوصی ہدایت پر اسلام آ باد کیپیٹل پویس کی جانب سے ٹریفک قوانین پر عملدرآمد یقینی بنانے اور قانون کی بالادستی کو مزید مؤثر بنانے کیلئے غیر رجسٹرڈنمبر پلیٹس والی گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کے خلا ف سخت کارروائی کی جا رہی ہے،اس سلسلے میں اسلام آباد بھر میں مختلف مقامات پر اسپیشل انفورسمنٹ اسکواڈ تعینات کئے گئے ہیں اور چاروں زونل ڈی ایس پیز کو غیر رجسٹرڈ گاڑیوں اور موٹر سائیکلز کے خلاف کاروائی کو مزید مؤثر بنانے کیلئے خصوصی ہدایات بھی جاری کی گئیں ہیں،اس ضمن میں اسلام آبادکیپیٹل پولیس کی جانب سے قانونی کارروائی کے تحت رواں سال غیر رجسٹرڈنمبر پلیٹس والی گاڑیوں اور موٹر سائیکل سواروں کو بھاری جرمانے کے13,487چالان ٹکٹ جاری کئے ہیں اور متعدد گاڑیوں اور موٹر سائیکلز کو مختلف تھانہ جات میں بند بھی کیا گیا ہے، اس تمام کارروائی کی سربراہی ایس ایس پی ٹریفک از خود کر رہے ہیں،
اس موقع پراسلام آباد کیپیٹل پولیس کی جانب سے شہر یو ں سے اپیل کی گئی ہے کہشہر ی اپنی گا ڑ یو ں اور موٹر سائیکلوں کو جلد سے جلد رجسٹرڈ کروائیں اور صرف ای ٹی او ہی کی جاری کردہ نمبر پلیٹس کا استعمال بھی کریں،اس سلسلے میں کسی سے رعا ئت نہیں بر تی جا ئے گی اور افسران و جوانوں کو خصوصی ہد ایا ت بھی جا ری کیں کہ اس میں کسی قسم کی کو تا ہی ہر گز بر داشت نہیں کی جا ئے گی اور ان احکامات پر پر سختی سے عمل درآمد کرائیں۔

Exit mobile version